کانگو :ایبولا ، وبا شدت اختیار کر گئی اموات کی تعداد 200 سے متجاوز
کنشاسا(اے ایف پی) کانگو میں ایبولا وائرس کی وبا نے خطرناک شکل اختیار کر لی ہے جس کے باعث اموات کی تعداد 200 سے تجاوز کر گئی ہے ۔
وزارتِ صحت کے مطابق اب تک 867 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 204 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ کیسز تین مختلف صوبوں میں سامنے آئے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کی تازہ رپورٹ میں بھی صورتحال کی سنگینی کی تصدیق کرتے ہوئے اموات کی تعداد 177 بتائی گئی تھی۔