ڈھاکہ:ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کیلئے اے آئی نظام متعارف
اے آئی سسٹم ٹریفک کیمروں سے منسلک،خلاف ورزی پرخودکار طور پر جرمانے عائد ڈرائیوروں نے ٹریفک قوانین پر زیادہ عمل کرنا شروع کردیا ،جھگڑوں میں بھی کمی
ڈھاکہ(اے ایف پی)بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کیلئے مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید نظام متعارف کرا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق نئے اے آئی سسٹم کو ٹریفک کیمروں سے منسلک کیا گیا ہے جو خودکار طور پر خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرکے جرمانے عائد کرتا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس نظام کے بعد ڈرائیوروں نے ٹریفک قوانین پر زیادہ عمل کرنا شروع کردیا ہے جبکہ اہلکاروں اور شہریوں کے درمیان جھگڑوں میں بھی کمی آئی ہے ۔ واضح رہے ڈھاکہ کو دنیا کے بدترین ٹریفک جام والے شہروں میں شمار کیا جاتا ہے ۔