شام میں عبوری پارلیمنٹ کیلئے کرد علاقوں میں ووٹنگ
دمشق(اے ایف پی)شام کے شمال مشرقی کرد اکثریتی علاقوں میں اتوار کو عبوری پارلیمنٹ کے نمائندوں کے انتخاب کیلئے ووٹ ڈالے گئے ۔
یہ انتخاب کرد علاقوں کو مرکزی حکومت میں ضم کرنے کے معاہدے کے بعد ہو رہا ہے ۔ 210 رکنی اسمبلی میں 70 ارکان صدر نامزد کریں گے ،باقی نمائندے مقامی کمیٹیوں کے ذریعے منتخب کیے جا رہے ہیں۔ کرد جماعتوں نے انتخابی عمل کو غیر جمہوری قرار دیا ہے ۔ ان کا موقف ہے کہ اسمبلی میں کردوں کیلئے صرف چار نشستیں مختص کرنا آبادی کے تناسب کیخلاف ہے ۔