روس کا یوکرین پر ہائپرسونک میزائل سے حملہ،4ہلاک
600 ڈرون ، 90 میزائل داغے ، رہائشی عمارتیں ، سکولز، شاپنگ سنٹر متاثر ’سکائی میپ‘ نظام ، انٹرسیپٹر ڈرونز سے فضائی دفاعی نظام بہتر ہوا :یوکرین
کیف(اے ایف پی)روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے کئے ہیں جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے ۔حملے میں روس نے پہلی بار جوہری صلاحیت رکھنے والا ہائپرسونک اوریشنک میزائل بھی استعمال کیا۔ یوکرینی فضائیہ کے مطابق روس نے 600 ڈرونز اور 90 میزائل داغے جن میں سے بیشتر کو تباہ کر دیا گیا۔ حملوں سے رہائشی عمارتیں،سکولز اور شاپنگ سنٹر شدید متاثر ہوئے ۔ یورپی رہنماؤں نے حملے کو روسی مایوسی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے ۔دوسری جانب یوکرین کا کہنا ہے کہ جدید ’سکائی میپ‘ نظام ، سافٹ ویئر، انٹرسیپٹر ڈرونز اور مغربی مدد سے دفاعی نظام بہتر ہوا ہے ۔ ماہرین کے مطابق روس مسلسل حملوں سے یوکرین کے فضائی دفاع کو دباؤ میں ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے ۔