چین :شینژو 23 مشن کامیابی سے خلامیں روانہ

چین :شینژو 23 مشن  کامیابی سے خلامیں روانہ

بیجنگ (اے ایف پی)چین نے اپنے شینژو 23 خلائی مشن کو کامیابی سے لانچ کرکے تیانگونگ خلائی سٹیشن سے منسلک کر دیا۔

 سرکاری میڈیا کے مطابق لانگ مارچ 2 ایف راکٹ صحرائے گوبی میں قائم جیوکوان لانچ سنٹر  سے روانہ ہوا ۔ مشن میں شامل تین خلا باز مختلف سائنسی تجربات کریں گے ، ایک خلا باز پورا سال خلا میں گزارے گا۔ حکام کے مطابق یہ چین کے 2030 تک انسان کو چاند پر بھیجنے کے منصوبے کا اہم مرحلہ ہے ۔ اس مشن میں پہلی بار ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والا خلا باز بھی شامل ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں