ایران :اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنے والے شخص کو پھانسی
تہران(اے ایف پی)ایران نے اسرائیل اور امریکا کے ساتھ حالیہ جنگ کے دوران جاسوسی کرنے والے شخص کو پھانسی دے دی۔
ایرانی عدلیہ کے مطابق مجتبیٰ کیان نے ملک کے دفاعی اداروں سے متعلق حساس معلومات دشمن کو فراہم کیں۔ مجرم کو اتوار کی صبح پھانسی دی گئی۔واضح رہے ایران میں جاسوسی کے الزامات میں گرفتار افراد کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں ۔