نیتن یاہو ، انقلابی گارڈزمعاہدے میں رکاوٹ:ماہرین
ان اہم فریقوں پر نظر رکھنا ضروری ،امن عمل کو سبوتاژ کر سکتے :قطری پروفیسر دونوں فریق ایسا نتیجہ چاہتے ہیں کہ خود کو فاتح کے طور پر پیش کر سکیں:عبداللہ
دوحہ(این این آئی)ماہرین نے اسرائیلی صدر نیتن یاہو اور ایران کے انقلابی گارڈز کو امریکا و ایران کے درمیان معاہدے میں ممکنہ رکاوٹیں قرار دے دیا۔قطر یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر عبداللہ نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ امن معاہدے کے قریب ہونے کا جائزہ لینے کیلئے ان اہم فریقوں پر نظر رکھنا ضروری ہے جو اس عمل کو سبوتاژ کر سکتے ہیں، جن میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور ایران کے انقلابی گارڈز شامل ہیں۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں اس موجودہ صورتحال کے حامی نہیں ہیں جس میں
صدر ٹرمپ اور ایران کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت کی بات ہو رہی ہے ، جس کے تحت ثالث دونوں فریقوں کے موقف کو قریب لانے کی کوشش کر رہے ہیں، معاہدے کے حتمی ہونے تک کئی عوامل اس کے امکانات کو متاثر یا کمزور کر سکتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں فریق یہ چاہتے ہیں کہ نتیجہ ایسا ہو جس میں وہ خود کو فاتح کے طور پر پیش کر سکیں، بجائے اس کے کہ ایسا لگے کہ انہیں کسی معاہدے پر مجبور کیا گیا ہے ۔