جنوبی کوریا کا نیوکلیئر آبدوزیں مقامی طور پر بنانے کا اعلان

جنوبی کوریا کا نیوکلیئر آبدوزیں مقامی طور پر بنانے کا اعلان

پہلی آبدوز 2030 کی دہائی کے وسط تک لانچ کی جائے گی:وزیر دفاع شمالی کوریا کاشارٹ رینج بیلسٹک میزائل تجربہ،کئی پروجیکٹائلز فائر

سیول(اے ایف پی)جنوبی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ وہ جوہری توانائی سے چلنے والی آبدوزیں اپنے ملک میں تیار کرے گا،پہلی آبدوز 2030 کی دہائی کے وسط تک لانچ کی  جائے گی۔ وزیر دفاع آن گیو بیک نے دفاعی اجلاس میں بتایا کہ یہ منصوبہ شمالی کوریا کے بڑھتے ہوئے خطرات کے جواب میں تیار کیا جا رہا ہے ۔ حکام کے مطابق امریکا کی اجازت کے بعد جنوبی کوریا کو جوہری ایندھن تک محدود رسائی حاصل ہوگی۔ صدر لی جے میونگ نے کہا کہ یہ آبدوزیں خطے میں امن اور دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانے کی علامت ہوں گی۔ جنوبی کوریا نے واضح کیا ہے کہ وہ جوہری ہتھیار بنانے کا ارادہ نہیں رکھتا۔دوسری جانب شمالی کوریا نے ایک بار پھر میزائل تجربات کرتے ہوئے متعدد پروجیکٹائلز فائر کیے ہیں جن میں ایک بیلسٹک میزائل بھی شامل ہے ۔میزائل ملک کے مغربی ساحلی علاقے کی جانب سمندر میں داغا گیا،جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق صوبہ نارتھ پیونگن کے علاقے چونگجو سے میزائل لانچ کیا گیا، جو 80 کلومیٹر تک پرواز کرتا رہا۔شمالی کوریا کا رواں سال میں یہ آٹھواں میزائل تجربہ ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں