پیوٹن کا فوجی بھرتی پر 1کروڑ روبل تک قرض معافی کا اعلان

پیوٹن کا فوجی بھرتی پر 1کروڑ روبل تک قرض معافی کا اعلان

قرض معافی 1 سال یوکرین میں فوجی کارروائی میں حصہ لینے سے مشروط یہ اقدامات فوج میں بھرتی بڑھانے کیلئے کیے جا رہے ہیں :روسی حکومت

 

ماسکو (اے ایف پی) روسی صدر پیوٹن نے نیا صدارتی فرمان جاری کرتے ہوئے فوج میں شامل ہونے والے نئے بھرتی ہونے والے افراد کے لیے بڑے مالی ریلیف کا اعلان  کیا ہے ۔ اس اقدام کے تحت ایک کروڑ روبل تک کے قرضے معاف کیے جائیں گے ۔ حکم نامے کے مطابق یکم مئی کے بعد فوجی معاہدہ کرنے والے افراد اور ان کے شریک حیات اس سہولت کے اہل ہوں گے ، بشرطیکہ کم از کم ایک سال کیلئے یوکرین میں فوجی کارروائی میں حصہ لیں۔ روسی حکومت کے مطابق یہ اقدامات فوج میں بھرتی بڑھانے اور جنگی کوششوں کو مضبوط بنانے کیلئے کیے جا رہے ہیں۔ حکومت پہلے ہی فوجیوں کو پرکشش مراعات اور تنخواہیں فراہم کر رہی ہے ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں