فرانس میں شدید گرمی کی لہر مختلف واقعات میں 7افراد ہلاک
پیرس(اے ایف پی)فرانس میں شدید گرمی کی لہر کے دوران مختلف واقعات میں کم از کم سات افراد ہلاک ہوگئے
جن میں پانچ ڈوبنے کے واقعات شامل ہیں۔ حکومتی ترجمان نے بتایا کہ یہ اموات براہ راست یا بالواسطہ طور پر ہیٹ ویو سے جڑی ہیں، تاہم حتمی اعداد و شمار واضح نہیں ۔ ملک کے مغربی علاقوں میں درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھنے کے بعد متعدد ساحلوں پر شہریوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی ہے ۔