قطر کی امریکا کیساتھ معاہدے کیلئے ایران کو 12 ارب ڈالر کی پیشکش کی تردید

قطر کی امریکا کیساتھ معاہدے  کیلئے ایران کو 12 ارب  ڈالر کی پیشکش کی تردید

دوحہ (اے پی پی)قطر نے امریکا کے ساتھ معاہدے کیلئے ایران کو 12 ارب ڈالر کی پیشکش کرنے کے دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رپورٹس بالکل بے بنیاد ہیں۔

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ یہ رپورٹس ان فریقین کی جانب سے پھیلائی جا رہی ہیں جو جنگ بندی کو ناکام بنانا چاہتے ہیں اور خطے میں کشیدگی کو کم کرنے اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے جاری سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں