حج میں گرمی سے بچاؤ کیلئے ڈرونز اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال

حج میں گرمی سے بچاؤ کیلئے  ڈرونز اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال

مکہ مکرمہ(اے ایف پی)سعودی عرب میں حج کے دوران شدید گرمی کے باعث طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ڈرونز کا استعمال بڑھا دیا گیا۔

مکہ مکرمہ میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے پر ڈرونز کے ذریعے ادویات اور طبی سامان مختلف کلینکس تک پہنچایا جا رہا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ 15لاکھ سے زائد عازمین کی موجودگی میں فوری طبی امداد یقینی بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور موبائل ایپس سے بھی مدد لی جا رہی ہے ۔ ہیٹ اسٹروک کے خطرات کم کرنے کیلئے خصوصی اقدامات جاری ہیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں