ایران :اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک اور شخص کو پھانسی

ایران :اسرائیل کیلئے جاسوسی کے  الزام میں ایک اور شخص کو پھانسی

تہران(اے ایف پی)ایران میں حکام نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک اور شخص کو پھانسی دے دی۔

 ایرانی عدلیہ کے مطابق غلامرضا خانی شکراب کو جاسوسی اور صہیونی حکومت کے ساتھ انٹیلی جنس تعاون کا مجرم قرار دیا گیا تھا، جس کی سزا سپریم کورٹ نے بھی برقرار رکھی۔ عدالتی بیان میں کہا گیا کہ ملزم بیرون ملک موساد کیلئے سرگرم نیٹ ورک کی قیادت کر رہا تھا اور اندرون ملک افراد کو بھرتی کرنے کی کوشش میں تھا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں