چلی: 6اعشاریہ9شدت کا زلزلہ، شمالی علاقے لرز اٹھے

چلی: 6اعشاریہ9شدت کا  زلزلہ، شمالی علاقے لرز اٹھے

سینٹیاگو (اے ایف پی)چلی کے شمالی علاقے میں 6اعشاریہ 9 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا ہے ۔

 امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز اتاکاما ریگستان میں کالا ما کے قریب تھا جو زمین کی سطح سے تقریباً 100 کلومیٹر گہرائی میں واقع تھا۔ حکام کے مطابق ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ زلزلے کے جھٹکوں سے شمالی علاقے لرز اٹھے ، امدادی اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں