سپریم لیڈر کے جانشینوں کی ابتدائی فہرست میں مجتبیٰ خامنہ ای شامل نہیں تھے :مجلسِ خبرگان کے رکن کا دعویٰ

سپریم لیڈر کے جانشینوں کی ابتدائی  فہرست میں مجتبیٰ خامنہ ای شامل نہیں  تھے :مجلسِ خبرگان کے رکن کا دعویٰ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کی مجلسِ خبرگانِ رہبری کے رکن محسن حیدری آلِ کثیر نے دعویٰ کیا ہے کہ رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کے ممکنہ جانشین کے انتخاب کیلئے ہونے والے ایک اہم اجلاس میں مجتبیٰ خامنہ ای کا نام ابتدائی امیدواروں کی فہرست میں شامل نہیں تھا۔۔

صوبہ خوزستان سے تعلق رکھنے والے رکن مجلسِ خبرگان نے عرب قبائل کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اجلاس کے دوران سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے اور ارکان کو بسوں کے ذریعے اجلاس گاہ پہنچایا گیا۔ابتدا میں آیت اللہ صادق لاریجانی اور آیت اللہ علی رضا اعرافی کے نام ممکنہ جانشینوں کے طور پر پیش کئے گئے تاہم بعض ارکا ن کے اعتراض کے بعد مجتبیٰ خامنہ ای کا نام بھی زیرِ غور امیدواروں میں شامل کر لیا گیا۔ اس حوالے سے ایرانی حکام یا مجلسِ خبرگان کی جانب سے کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں