شامی صدر احمد الشرع اور ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال
دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک) شامی صدر احمد الشرع اور امریکی ہم منصب ٹرمپ کے درمیان اتوار کے روز ٹیلیفونک رابطہ ہوا ۔۔
جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی سکیورٹی صورتحال اور شام کی معاشی بحالی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شامی ایوانِ صدر کے مطابق گفتگو میں احمد الشرع نے ملک کی تعمیرِ نو کے لیے عالمی تعاون اور باقی ماندہ پابندیوں کے خاتمے کو ضروری قرار دیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور سفارتی حل کو ترجیح دینے پر اتفاق کیا اور مستقبل میں رابطے جاری رکھنے پر بھی زور دیا۔