فرانس میں نفسیاتی مریضوں کا گدھوں کی مدد سے علاج

فرانس میں نفسیاتی مریضوں کا گدھوں کی مدد سے علاج

پیرس(نیٹ نیوز)فرانس کے دارالحکومت پیرس کے قریب واقع ‘ویلے ایورارڈ’ نفسیاتی ہسپتال میں ذہنی صحت کے مریضوں کیلئے گدھوں کی مدد سے علاج کا ایک خاص طریقہ اپنایا جا رہا ہے ۔ ہسپتال کے پرانے فارم ہاؤس نما ماحول اور درختوں سے گھری پرسکون جگہ میں مریض باقاعدگی سے گدھوں کے ساتھ وقت گزارتے ہیں۔

 ایک حالیہ سیشن کے دوران مریضوں نے پانچ گدھوں کو سیر کرائی، ان کی دیکھ بھال کی اور ان کے کھروں سے مٹی بھی صاف کی۔ کئی مریضوں نے سرگرمی کے اختتام پر گدھوں کو گلے بھی لگایا۔60 سالہ ناتھالی، جو اس پروگرام میں شریک ہیں، کا کہنا ہے کہ گدھوں کے ساتھ وقت گزارنے سے انہیں ویسا ہی سکون ملتا ہے جیسا بعض اوقات آرام پہنچانے والی ادویات سے حاصل ہوتا ہے ۔ ان کے مطابق جانوروں کے ساتھ یہ تعلق ذہنی دباؤ کم کرتا ہے اور انسان کو اپنی پریشانیوں سے وقتی طور پر دور لے جاتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں