فولادی ہاتھوں کی خواہش، 20سال مشق میں لگا دئیے

فولادی ہاتھوں کی خواہش، 20سال مشق میں لگا دئیے

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں 20سال سے مسلسل کُنگ فو کی کڑی تکنیک جاری رکھنے والے ایک ماہر کی ہتھیلی تین انچ موٹی ہوگئی۔

53 سالہ ژینگ لونگشیانگ بچپن ہی سے کنگ فو کے شوقین تھے لیکن 1998 میں جب ان کی ملاقات کُنگ فو ماسٹر یانگ شِنچوان سے ہوئی تو انہوں نے فیصلہ کر لیا کہ وہ اپنی زندگی آئرن سینڈ پام (Iron Sand Palm) کی مشق کے لیے وقف کریں گے ۔دو دہائیوں سے زیادہ مسلسل محنت کے بعد وہ خود بھی اس قدیم فن کے ماہر بن گئے اور ان کے غیرمعمولی طور پر موٹے اور مضبوط ہاتھ اس کا ثبوت ہیں۔آئرن سینڈ پام شاولن کنگ فو کی ایک مشہور تربیتی تکنیک ہے جس میں جسمانی مشقوں اور سخت سطحوں پر بار بار ضرب لگانے کے ذریعے ہاتھوں کی ہڈیوں، پٹھوں اور برداشت کی صلاحیت کو بڑھایا جاتا ہے ۔ کئی سال کی مسلسل مشق کے نتیجے میں ہاتھ واضح طور پر موٹے اور طاقتور دکھائی دینے لگتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں