فرانس کا روسی آئل ٹینکر پر قبضہ
بریسٹ(اے ایف پی) فرانس نے روس سے منسلک ایک آئل ٹینکر کو بحرِ اوقیانوس میں تحویل میں لینے کا اعلان کیا ہے۔۔
، جس پر کریملن نے شدید ردعمل دیتے ہوئے اس اقدام کو بین الاقوامی قزاقی کے قریب قرار دیا ہے ۔ فرانسیسی حکام کے مطابق ٹینکر "ٹیگور" کو برطانیہ اور دیگر شراکت داروں کے تعاون سے روکا گیا، جبکہ اس کے روسی کپتان نے متعدد بار احکامات ماننے سے انکار کیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ جہاز مشتبہ طور پر پابندیوں کے باوجود روسی یا ایرانی تیل منتقل کر رہا تھا اور جعلی کیمرونی پرچم استعمال کر رہا تھا۔ جہاز کو مزید تفتیش کے لیے فرانسیسی بحریہ کی نگرانی میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔اوپن سورس ڈیٹا بیس ’’اوپن سینکشنز‘‘کے مطابق اس جہاز کے روابط پٹرولیم شپنگ کے مایہ ناز تاجر محمد حسین شمخانی سے بتائے جاتے ہیں جو ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے مشیر اور سکیورٹی اہلکار علی شمخانی کے بیٹے ہیں۔