بھارت :طنزیہ ’ کاکروچ جنتا پارٹی‘ کے بانی ابھیجیت کا احتجاج کا اعلان
نئی دہلی(اے ایف پی) بھارت میں سوشل میڈیا پر مقبول ہونے والی طنزیہ "کاکروچ جنتا پارٹی" کے بانی ابھیجیت ڈپکے نے اعلان کیا ہے۔۔۔
کہ وہ نئی دہلی میں احتجاجی مظاہرے کی قیادت کے لیے وطن واپس آ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں انہوں نے وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے امتحانی بے ضابطگیوں پر شدید تنقید کی۔ ڈپکے نے کہا کہ ان کے اہل خانہ گرفتاری کے خدشات کا اظہار کر رہے ہیں، تاہم انہیں امید ہے کہ پرامن احتجاج کی اجازت دی جائے گی۔سوشل میڈیا پر پارٹی کو کروڑوں فالوورز حاصل ہو چکے ہیں جبکہ اس کے بعض اکاؤنٹس بھارت میں بلاک بھی کیے گئے ہیں۔