جرمنی: افغان کمیونٹی کا طالبان رجیم کی جابرانہ پالیسیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
برلن (مانیٹرنگ ڈیسک)جرمنی کے دارالحکومت برلن میں سینکڑون افغان شہریوں نے طالبان رجیم کی جابرانہ پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا ہے ۔۔۔
افغان میڈیا کے مطابق مظاہرے میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افغان باشندوں نے شرکت کی۔ شرکا نے طالبان مردہ باد کے نعرے بھی لگائے ۔ مظاہرین نے طالبان رجیم کی جانب سے خواتین کی تعلیم اور روزگار پر عائد کی گئی پابندیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے عالمی مداخلت کا مطالبہ کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ طالبان رجیم کی ناقص اقتصادی پالیسیوں سے افغانستان میں غربت اور بے روزگاری بے انتہا بڑھ چکی ہے ۔