نیویارک ٹائمز کااے آئی کمپنیز پر خبریں چوری کرنیکا الزام
مارسیلی(اے ایف پی) نیویارک ٹائمز کے پبلیشر اے جی سلزبرگر نے مصنوعی ذہانت کی کمپنیز پر دانشورانہ ملکیت کی بے دریغ چوری کا الزام عائد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ رجحان صحافت کے مستقبل کے لیے سنگین خطرہ بن رہا ہے ۔۔۔
فرانس کے شہر مارسیلی میں ورلڈ نیوز میڈیا کانگریس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کمپنیز خبروں کی ویب سائٹس سے مواد بغیر اجازت اور بغیر معاوضے کے استعمال کر رہی ہیں۔ ان کے مطابق اے آئی انڈسٹری کے سامنے صحافتی ادارے اب تک منظم اور موثر جواب نہیں دے سکے ، جس سے بحران مزید بڑھ رہا ہے ۔