اے آئی فوائد محنت کشوں تک منصفانہ انداز میں پہنچنے چاہئیں:اقوام متحدہ

اے آئی فوائد محنت کشوں تک منصفانہ انداز میں پہنچنے چاہئیں:اقوام متحدہ

جنیوا(اے ایف پی)اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے آئی ایل او نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت سے حاصل ہونے والے معاشی فوائد کارکنوں تک بھی منصفانہ انداز میں پہنچنے چاہئیں۔۔۔

 آئی ایل او کے ڈائریکر جنرل گلبرٹ ہونگبو نے عالمی لیبر کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ اے آئی تیزی سے کام کی دنیا کو تبدیل کر رہی ہے ، اس لیے کارکنوں کو اس سے پیدا ہونے والی پیداواری صلاحیت کے فوائد میں مناسب حصہ ملنا چاہیے ۔ انہوں نے زور دیا کہ بہتر اجرتوں، مضبوط مزدور تحفظ اور جامع معاشی ترقی کے ذریعے ان فوائد کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائی جائے ، ورنہ اے آئی عدم مساوات اور معاشی عدم تحفظ میں اضافہ کر سکتی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں