دنیا بھر میں مزدور حقوق کی صورتحال مزید خراب:آئی ٹی یو سی

 دنیا بھر میں مزدور حقوق کی صورتحال مزید خراب:آئی ٹی یو سی

151 ممالک میں 72 فیصد مزدور انصاف تک رسائی سے محروم ہیں رپورٹ میں ڈیجیٹل نگرانی ، بڑھتی ہوئی پابندیوں کو بنیادی مسئلہ قرار دیا گیا

پیرس(اے ایف پی) عالمی ٹریڈ یونین تنظیم انٹرنیشنل ٹریڈ یونین کنفیڈریشن (آئی ٹی یو سی) نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں مزدوروں کے حقوق کی صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے اور کئی مستحکم ممالک بھی اس رجحان سے متاثر ہو رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 151 ممالک میں 72 فیصد مزدوروں کو انصاف تک رسائی سے محروم رکھا جا رہا ہے جبکہ نصف ممالک میں گرفتاریوں اور حراست کے واقعات سامنے آئے ہیں۔رپورٹ میں ڈیجیٹل نگرانی اور بڑھتی ہوئی پابندیوں کو بنیادی مسئلہ قرار دیا گیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں