فرانس نے روسی آئل ٹینکر کے کپتان کو رہا کر دیا

فرانس نے روسی آئل ٹینکر  کے کپتان کو رہا کر دیا

بریسٹ(اے ایف پی) فرانس نے روسی آئل ٹینکر کے کپتان کو رہا کر دیا ، کپتان پر ماسکو کی پابندیوں سے بچنے والے شیڈو فلیٹ سے تعلق کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا۔

 پراسیکیوٹر اسٹیفن کے مطابق کپتان کو ایک روز تک حراست میں رکھنے کے بعد مزید تفتیش کیلئے رہا کیا گیا ہے تاکہ وسیع اور پیچیدہ تحقیقات جاری رکھی جا سکیں۔ فرانسیسی بحریہ نے ٹینکر ’’ٹاگور‘‘کو اتوار کے روز مشتبہ طور پر جعلی پرچم لہرانے کے الزام میں روکا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں