امریکی ناکہ بندی کے باوجود 4 ایرانی آئل ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزر گئے
تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک میری ٹائم مانیٹرنگ کمپنی کے مطابق امریکی ناکہ بندی کے باوجود ایرانی تیل کی ترسیل جاری ہے اور پیر کے روز ایران کے جھنڈے والے 4 آئل ٹینکرایرانی تیل لے کر آبنائے ہرمز سے گزرے ۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے میرین ٹریکنگ فرم کلپر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ 15 اپریل کے بعدایرانی آئل ٹینکروں کی جانب سے آبنائے ہرمز عبور کرنے کا پہلا واقعہ ہے ۔کلپر کے مطابق جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار میں ہلڈا آئی، ایمبر، سلویہ ون اور ہیپینس آئی نامی ٹینکرز کی نقل و حرکت ریکارڈ کی گئی جو مجموعی طور پر 70 لاکھ بیرل تیل لے جا رہے تھے ۔