فیفاورلڈ کپ :شائقین پر سٹیڈیمز میں پانی کی خالی بوتلیں لانے پر پابندی
نیو یارک(اے ایف پی) امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے دوران درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہونے کی توقع ہے ، تاہم پھر بھی شائقین کو سٹیڈیمز میں پانی کی خالی بوتلیں لانے کی اجازت نہیں ہو گی۔
عالمی فٹبال تنظیم فیفا نے ایک بیان میں کہا کہ کسی بھی ابہام سے بچنے کے لیے دوبارہ استعمال ہونے والی پانی کی بوتلیں سٹیڈیمز میں لانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ فیفا ترجمان نے بتایا کہ یہ فیصلہ حفاظتی وجوہات کی بنا پر کیا گیا ہے ۔ ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ ورلڈ کپ کے کئی مقامات پر پہلے ہی ایسی بوتلوں پر پابندی تھی۔ ‘‘فیفا نے بوتلوں پر پابندی کا فیصلہ اس لیے کیا تاکہ کھلاڑیوں اور ناظرین کو ممکنہ خطرات اور چوٹوں سے محفوظ رکھا جا سکے ۔اس سے قبل فیفا نے اعلان کیا تھا کہ ایک لٹر تک گنجائش رکھنے والی خالی، شفاف اور دوبارہ استعمال کے قابل پلاسٹک کی بوتلیں سٹیڈیمز میں لائی جا سکتی تھیں۔