نائجر :دور افتادہ علاقے میں ٹرک خراب 49افراد پیاس سے جاں بحق
نیامی (اے ایف پی)افریقی ملک نائجر کے صحرائے صحارا کے ایک دور افتادہ علاقے میں ٹرک خراب ہونے کے باعث 49 افراد پیاس سے جان کی بازی ہار گئے ۔
حکام کے مطابق یہ افراد مالی سے ایک مسلم مذہبی تہوار میں شرکت کے بعد واپس آ رہے تھے کہ راستے میں پانی ختم ہو گیا۔ شدید گرمی، پانی کی عدم دستیابی اور گاڑی کی مرمت نہ ہونے کے باعث مسافر صحرا میں پھنس گئے ۔ متاثرین کو اجتماعی قبر میں دفن کر دیا گیا۔ دو افراد 50 کلومیٹر سے زائد پیدل چل کر پانی کے مقام تک پہنچنے ،بعد ازاں حکام کو واقعے کی اطلاع دینے میں کامیاب رہے ۔