بونڈائی بیچ کے ہیرو پر والد پر حملے کا الزام عائد،29 جون کو عدالت پیشی
سڈنی(اے ایف پی) آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بونڈائی بیچ پر گزشتہ سال فائرنگ کے واقعے کے دوران درجنوں جانیں بچانے والے شخص پر اپنے والد پر مبینہ حملے کا الزام عائد کر دیا گیا ہے ۔
پولیس کے مطابق 44 سالہ احمد الاحمد کو حملے کے دوران حملہ آور سے ہتھیار چھیننے پر ہیرو قرار دیا گیا تھا،پولیس نے بتایا کہ واقعے کی شکایت مارچ میں موصول ہوئی تھی ،ملزم کو رواں ہفتے باضابطہ طور پر گرفتار کیا گیا۔ احمد الاحمد کو 29 جون کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔