یوکرین کا کریمیا پر حملہ،3افراد ہلاک

یوکرین کا کریمیا پر حملہ،3افراد ہلاک

ماسکو(اے ایف پی)روس کے زیرِ انتظام کریمیا کے علاقے میں یوکرین کے حملے کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے ہیں۔

حملہ سمفروپول میں غیر رہائشی عمارتوں پر کیا گیا۔ دوسری جانب روس نے اس حملے کو سنگین اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل کا عندیہ دیا ہے ۔ یوکرین نے حالیہ حملوں کو روسی کارروائیوں کا جواب قرار دیا ہے ، خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں