کیلیفورنیا ہائی سکول کی گریجویشن تقریب کے بعد فائرنگ، نوجوان ہلاک
لاس اینجلس(اے ایف پی) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر فیئرفیلڈ میں ایک ہائی سکول کی گریجویشن تقریب کے بعد پارکنگ لاٹ میں فائرنگ کے واقعے میں ایک 18 سالہ نوجوان ہلاک جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے ۔
پولیس کے مطابق واقعہ تقریب کے اختتام پر پیش آیا جب فوٹو سیشن جاری تھا ،اچانک فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں جس کے بعد لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی۔ زخمیوں میں 11، 20 اور 25 سال کی عمر کے افراد شامل ہیں۔