سپیس ایکس کا 75 ارب ڈالر کا تاریخی آئی پی او منصوبہ
واشنگٹن(اے ایف پی)سپیس ایکس نے 75 ارب ڈالر کا تاریخی آئی پی او منصوبہ بنایا ہے ، ایلون مسک کی راکٹ اور مصنوعی ذہانت کی کمپنی سپیس ایکس نے تاریخ کے سب سے بڑے ابتدائی شیئر اجرا کے ذریعے 75 ارب ڈالر اکٹھے کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
کمپنی کے مطابق 55کروڑ55لاکھ 55ہزار 555 شیئرز 135 ڈالر فی حصص کے حساب سے پیش کیے جائیں گے ، جس سے اس کی مجموعی مالیت ایک اعشاریہ آٹھ کھرب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے ۔