انڈونیشیا:مرکزی بینک کے اختیارات میں توسیع

انڈونیشیا:مرکزی بینک کے اختیارات میں توسیع

مالی استحکام ، اقتصادی ترقی کی ذمہ داری سونپ دی گئی، پارلیمان کو نگرانی کا حق

جکارتہ(اے ایف پی)انڈونیشیا کی پارلیمنٹ نے ایک اہم بل منظور کرتے ہوئے مرکزی بینک کے اختیارات کو وسیع کر دیا ، جس کے تحت اب اسے مالی استحکام کے ساتھ ساتھ اقتصادی ترقی کی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے ۔ قانون سازی کے مطابق ارکانِ پارلیمنٹ کو مرکزی بینک کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور سفارشات دینے کا اختیار بھی حاصل ہو گا۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مقامی کرنسی امریکی ڈالر کے مقابلے میں تاریخی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ۔ حکومتی موقف کے مطابق اس اقدام کا مقصد اقتصادی ترقی اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ہے ، تاہم ماہرین اس سے مرکزی بینک کی خودمختاری متاثر ہونے پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں