پاکستان بڑا خودمختار ملک ،پوٹن کا بھارتی صحافی کو ’’کھرا ‘‘جواب

پاکستان بڑا خودمختار ملک ،پوٹن کا بھارتی صحافی کو ’’کھرا ‘‘جواب

یہ کہنا غلط کہ پاکستان چین کے زیرِ اثر ہے ، اسکے مختلف ملکوں سے تعلقات ہیں

 ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک )روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے پاکستان اور چین کے تعلقات سے متعلق سوال کرنے پر بھارتی صحافی کو دو ٹوک جواب دے دیا۔ولادی میر پوٹن نے سینٹ پیٹرزبرگ اکنامک فورم کے دوران بھارتی صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ پاکستان چین کے زیرِ اثر ہے ، پاکستان ایک بڑا خود مختار ملک ہے اور اس کے مختلف ملکوں سے تعلقات ہیں۔انہوں نے چین کے ساتھ روس کے تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ روس نے چین کے ساتھ ہمیشہ فوجی میدان میں تعاون کیا اور ایسا کرنا جاری رکھیں گے ۔روسی صدر نے ایران سے متعلق سوال پر کہا کہ روس کا ایران کے ساتھ اعتماد کا تعلق ہے اور بحران حل کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے امید ہے کہ ایران تنازع کے فریقین مسئلے کا حل تلاش کرنے میں کامیاب ہوں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں