پرتھ :سمندر میں 15فٹ لمبی شارک کاحملہ ،غوطہ خور ہلاک
سڈنی (اے ایف پی)مغربی آسٹریلیا کے ساحل کے قریب ایک شارک کے حملے میں غوطہ خور ہلاک ہو گیا، جس کے بعد رواں سال آسٹریلیا میں شارک حملوں سے ہلاکتوں کی تعداد چار ہو گئی ہے۔
پولیس اور حکومتی اداروں کے مطابق 30 سال کے ایک شخص پر تقریباً 4.5 میٹر (15 فٹ)لمبی شارک نے مائیکل ماس آئی لینڈ کے قریب حملہ کیا، جو پرتھ کے جنوب مشرق میں واقع ہے ۔ حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ علاقے میں احتیاط برتیں اور شارک کی موجودگی سے متعلق اپ ڈیٹس پر نظر رکھیں۔