ٹرمپ کا انٹرویو کے دوران خاتون میزبان سے سخت جملوں کا تبادلہ ، اٹھ کر چلے گئے

 ٹرمپ کا انٹرویو کے دوران خاتون میزبان  سے سخت جملوں کا تبادلہ ، اٹھ کر چلے گئے

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی نشریاتی ) ادارے این بی سی نیوز کے پروگرام میٹ دی پریس کی میزبان کرسٹن ویلکر کو دئیے گئے ایک طویل انٹرویو کے دوران ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے گفتگو اچانک ختم کردی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے خاتون صحافی اور کئی چینلز پر بدعنوانی کے الزامات لگائے جبکہ اس دوران ان کا میزبان سے سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔تقریباً 50 منٹ جاری رہنے والے انٹرویو کے اختتام پر کرسٹن ویلکر نے کیلیفورنیا کے پرائمری انتخابات سے متعلق ٹرمپ کے دھاندلی کے دعوؤں پر سوال اٹھایا، اس پر دونوں کے درمیان سوال و جواب کا سلسلہ تلخ ہوگیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ٹی وی کو یک طرفہ اور بدعنوان نیٹ ورک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب اسے ختم کرتے ہیں، میں کافی وقت دے چکا ہوں۔یہ انٹرویو ریاست وسکونسن کے دورے کے دوران ریکارڈ کیا گیا تھا۔ انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجیوں کو خطرہ نہیں ہے ، امریکی فوجیوں کو واپس بلانا بے وقوفی ہوگی، ایران آپریشن میں ہمارے 13 افراد مارے گئے ، ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای شدید زخمی ہیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں