غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملے 9فلسطینی شہید ،20زخمی

 غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملے  9فلسطینی شہید ،20زخمی

غزہ ،بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک ،نیوزایجنسیاں) غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں 9 فلسطینی شہید اور 20 زخمی ہوگئے جبکہ مصر نے کمزور جنگ بندی معاہدے کو بچانے کیلئے قاہرہ میں نئے مذاکرات شروع کردئیے ہیں۔

فلسطینی حکام کے مطابق جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں ایک پولیس چوکی پر حملے میں 5 افراد شہید اور 16 زخمی ہوئے ، جبکہ غزہ سٹی میں ایک گاڑی پر دوسرے حملے میں 4 افراد شہید اور 4 زخمی ہوئے ۔ اسرائیلی فوج نے ان واقعات پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ دوسری طرف قاہرہ میں جاری مذاکرات میں حماس اور دیگر فلسطینی دھڑوں کے نمائندے شریک ہیں، جو کئی روز تک جاری رہنے کی توقع ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں