چینی صدرشی جن پنگ آج دو روزہ دورے پر شمالی کوریا جائیں گے
سیول(رائٹرز )چین کے صدر شی جن پنگ آج 2روزہ دورے پر شمالی کوریا جائیں گے ،پیانگ یانگ میں ان کا استقبال شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کرینگے ۔
شی جن پنگ کیلئے یہ دورہ شمالی کوریا کو دوبارہ چین کے معاشی اور سفارتی دائرئہ اثر میں لانے کی کوشش کا حصہ سمجھا جا رہا ہے ، یہ ان کا گزشتہ سات برسوں میں شمالی کوریا کا پہلا دورہ ہوگا۔تجزیہ کاروں کے مطابق اس ہفتے ہونے والی سربراہ ملاقات 2019 کے دورے سے مختلف ہوگی۔ شی جن پنگ کی آمد سے قبل شمالی کوریا نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 ہزار ٹن وزنی بحری جنگی جہاز تیار کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا اور ایک بار پھر خود کو جوہری طاقت قرار دیا ہے ۔