جرمنی اور فرانس نے مشترکہ لڑاکا طیارہ تیارکرنے کا منصوبہ ختم کردیا

جرمنی اور فرانس نے مشترکہ لڑاکا طیارہ تیارکرنے کا منصوبہ ختم کردیا

برلن،پیرس (رائٹرز)جرمنی اور فرانس نے ایک بڑے مشترکہ منصوبے کے تحت نیو جنریشن لڑاکا طیارہ تیار کرنے کا پروگرام ختم کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔۔

 ، جسے یورپ کی سب سے بڑی دفاعی ترقیاتی سکیموں میں سے ایک سمجھا جاتا تھا۔جرمن حکام کے مطابق جرمن چانسلر فریڈرک مرز اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکخواں نے حالیہ ملاقاتوں میں اس نتیجے پر اتفاق کیا کہ طویل عرصے سے جاری صنعتی اختلافات اور کمپنیوں کے درمیان تنازعات کے باعث اس منصوبے کو آگے بڑھانا ممکن نہیں رہا،یہ منصوبہ ’’مستقبل کا جنگی فضائی نظام‘‘کے نام سے جاناجاتا تھا اوراس کی مجموعی لاگت تقریباً 100 ارب یوروتھی ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں