افغانستان :طوفانی بارشوں اور سیلاب سے 301افراد جاں بحق

افغانستان :طوفانی بارشوں اور  سیلاب سے 301افراد جاں بحق

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان میں گزشتہ 10 ہفتوں کے دوران طوفانی بارشوں اور سیلاب سمیت مختلف قدرتی آفات سے 301 افراد جاں بحق اور 385 زخمی ہوگئے ۔۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کی قومی آفات سے نمٹنے والی اتھارٹی کے ترجمان حافظ محمد یوسف نے بتایا کہ ان آفات نے ملک بھر میں انفرااسٹرکچر اور روزگار کے ذرائع کو شدید نقصان پہنچایا ۔انہوں نے بتایا کہ تقریباً 2 ہزار گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں جبکہ 7 ہزار 187 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ 580 کلومیٹر سڑکیں بہہ گئی ہیں جبکہ 30 ہزار 300 ایکڑ سے زائد زرعی زمین پر کھڑی فصلیں یا تو تباہ ہو گئی ہیں یا پانی میں ڈوب گئی ہیں۔مجموعی طور پر 18 ہزار 812 خاندان قدرتی آفات سے متاثر ہوئے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں