جہیز کا تنازع :دلہن کا باپ دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک
نئی دہلی (این این آئی) بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں جہیز کے تنازع کے دوران دلہن کا والد دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا۔۔۔
شادی کی تقریب کے دوران مبینہ طور پر جہیز کے تنازع پر پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد دلہن کے والد کو دل کا دورہ پڑا، جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہو گئی۔بارات کی آمد کے بعد دونوں خاندانوں کے درمیان جہیز اور دیگر مطالبات پر تلخ کلامی ہوئی۔واقعے کے بعد شادی کی تقریبات معطل کر دی گئیں جبکہ مقامی پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی۔حکام کا کہنا ہے کہ جہیز سے متعلق غیر قانونی مطالبات ثابت ہوئے تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔