کیوبا کے شمال مغربی ساحل پر 6.1 شدت کا طاقتور زلزلہ
ہوانا(مانیٹرنگ ڈیسک ) کیوبا کے شمال مغربی ساحل پر 6.1 شدت کا طاقتور زلزلہ آیا، جس نے ملک کے کئی علاقوں کے ساتھ ساتھ میکسیکو اور۔۔
امریکی ریاست فلوریڈا کو بھی ہلا کر رکھ دیا۔زلزلے کو کیوبا کے ساحل پر تقریباً 150 سالوں میں سب سے زیادہ طاقتور زلزلہ تصور کیا جارہا ہے ۔ یو ایس جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز کیوبا کے شہر مانتوا سے تقریباً 104 کلومیٹر شمال مغرب میں26 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔رہائشیوں نے بتایا کہ انہوں نے شدید جھٹکے محسوس کیے ، جس سے بہت سے لوگ اپنے گھروں سے بھاگنے پر مجبور ہوئے ۔