یورپی پارلیمنٹ نے امیگریشن اصلاحات کی منظوری دیدی
اسٹراسبرگ(اے ایف پی) یورپی پارلیمنٹ نے بدھ کو امیگریشن قوانین میں سختی سے متعلق اصلاحات کی منظوری دے دی ہے ۔۔۔
، جس کے تحت رکن ممالک کو غیر قانونی تارکینِ وطن کی حراست کے وسیع اختیارات حاصل ہوں گے ۔ نئے قوانین کے مطابق یورپی یونین سے باہر ڈی پورٹیشن سنٹرز قائم کرنے کی بھی اجازت دی جائے گی۔ قانون سازی کے حق میں 418 جبکہ مخالفت میں 218 ووٹ ڈالے گئے ۔