نئے اے ڈی پی میں صحت، تعلیم پر خصوصی توجہ دینگے ، سہیل آفریدی

نئے اے ڈی پی میں صحت، تعلیم پر خصوصی توجہ دینگے ، سہیل آفریدی

خیبرپختونخوا سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 88 فیصد فنڈز استعمال ہو چکے ، بریفنگ وزیر اعلیٰ کی زیرِ صدارت اجلاس، فنڈز کے استعمال، منصوبوں پر پیش رفت کاجائزہ لیاگیا

 پشاور( آن لائن )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت صوبے میں ترقیاتی فنڈز کے استعمال اور مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہوا ۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ جاری شدہ فنڈز کے استعمال کے حوالے سے ضم اضلاع کا سالانہ ترقیاتی پروگرام سرفہرست ہے جس کے تحت اب تک 94 فیصد فنڈز استعمال کیے جا چکے ہیں، تیز رفتار عمل درآمد پروگرام کے تحت 92 فیصد جبکہ خیبرپختونخوا سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 88 فیصد فنڈز استعمال ہو چکے ہیں۔ چند روز میں جاری شدہ فنڈز کے سو فیصد استعمال کا ہدف بھی حاصل کر لیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا عوامی اہمیت کے حامل اور تکمیل کے قریب منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں صحت، تعلیم اور دیگر سماجی شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں