پاک ایران پاسپورٹ گیٹ پاکستانی تاجروں کیلئے کھول دیا گیا

پاک ایران پاسپورٹ گیٹ  پاکستانی تاجروں کیلئے کھول دیا گیا

چاغی (نامہ نگار )پاک ایران پاسپورٹ گیٹ طویل عرصے بعد پاکستانی تاجروں کے لیے کھول دیا گیا۔۔۔

 ذرائع کے مطابق  ضلع چاغی سے متصل سرحدی شہر تفتان بارڈر پر ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے باعث ایران جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پاسپورٹ اور ویزا کے ذریعے آمد و رفت پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔تاہم گزشتہ روز پاک ایران ایف آئی اے پاسپورٹ گیٹ کو صرف پاکستانی رجسٹرڈ تاجروں کے لیے کھول دیا گیا ہے ۔ اب پاکستانی تاجر تجارتی ویزا کے ذریعے تفتان بارڈر سے ایران جا سکیں گے ۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر چاغی جہانزیب نور شاہوانی کا کہنا ہے کہ پاک ایران تفتان بارڈر کا پاسپورٹ گیٹ ایران سے آنے والوں کے لیے معمول کے مطابق کھلا تھا، جبکہ پاکستان سے ایران جانے کے لیے یہ گیٹ ایک سال سے زائد عرصے سے بند تھا انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز پاکستان کی جانب سے یہ گیٹ صرف رجسٹرڈ پاکستانی تاجروں کے لیے کھولا گیا ہے ۔ تفتان بارڈر کے ایف آئی اے گیٹ سے صرف وہی پاکستانی تاجر ایران جا سکیں گے جو ایران کے ساتھ تجارت کرتے ہیں، رجسٹرڈ ہیں اور ان کے پاس تجارتی ویزا موجود ہے ۔ذرائع کے مطابق عام شہریوں کے لیے تاحال تفتان بارڈر کا ایف آئی اے پاسپورٹ گیٹ بند ہے ۔حکومت بلوچستان نے صوبے کے سینئر، تجربہ کار، باصلاحیت اور عوام دوست افسر سیف اللہ کھیتران کو ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر بلوچستان تعینات کر دیا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں