پروڈکشن ہاؤسز فنکاروں کو ادائیگی میں مہینوں کی تاخیر کرتے :ہارون شاہد
لاہور(شوبزڈیسک )معروف پاکستانی گلوکار و اداکار ہارون شاہد نے ایک پوڈکاسٹ میں بتایا کہ یہ اب عام رواج بن گیا ہے۔
کہ پروڈکشن ہاؤسز معاوضوں کی ادائیگی مہینوں کی تاخیر کرتے ہیں۔ اس رجحان کی وجہ سے چھوٹے فنکار سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں اور کئی بار تو نامور اداکاروں کو بھی اپنا معاوضہ بار بار مانگنا پڑتا ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ موسیقی کا شعبہ تو ختم ہو رہا ہے ، خود مختار فنکاروں کے لیے تو اس شعبے میں مالی اعتبار سے گنجائش نہیں ہے۔