محسن عباس کا اداکاروں کے نشے میں ہونے کا انکشاف

محسن عباس کا اداکاروں کے نشے میں ہونے کا انکشاف

لاہور(شوبزڈیسک ) اداکار محسن عباس حیدر نے شوبز انڈسٹری سے متعلق ایک اہم انکشاف کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ بعض فنکار اور ہدایت کار مبینہ طور پر نشے کی حالت میں شوٹنگ سیٹس پر پہنچتے ہیں۔

 جن کے خلاف کارروائی اور کام پر پابندی ہونی چاہیے ۔ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی، جس میں انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ ایسے فنکاروں اور ڈائریکٹرز کو کام کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے جو نشے کی حالت میں سیٹ پر آتے ہیں۔ان کی پوسٹ سامنے آنے کے بعد ایک پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے انہیں فون کیا گیا اور دریافت کیا گیا کہ آیا وہ کسی موجودہ منصوبے سے وابستہ کسی فنکار کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس حوالے سے تصدیق کی، جس پر پروڈکشن ٹیم نے معاملے کی جانچ کرنے کی یقین دہانی کروائی۔محسن عباس حیدر نے ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال یہاں تک پہنچ گئی تھی کہ ایک اداکارہ کی توجہ ان کی باتوں پر مرکوز ہی نہیں ہو رہی تھی۔ وہ اداکارہ سے گفتگو کر رہے تھے لیکن وہ کسی اور طرف متوجہ تھیں، ایسے رویوں کی حوصلہ افزائی نہیں ہونی چاہیے کیونکہ یہ ماحول اور معاشرے دونوں پر منفی اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں