سلطان راہی کا 88واں یوم پیدائش 24جون کومنایاجائیگا

سلطان راہی کا 88واں یوم  پیدائش 24جون کومنایاجائیگا

لاہور(شوبزڈیسک ) پاکستانی لیجنڈ اداکار سلطان راہی کے مداح 24جون کو ان کا 88 واں یوم پیدائش( سا لگرہ) منائیں گے ۔

پنجابی فلموں کے سلطان اداکار سلطان راہی نے 1938 میں بھارتی شہر سہارن میں آنکھ کھولی اور تقسیم ہند کے بعد وہ پاکستان منتقل ہوگئے ، سلطان راہی نے 1971 میں اپنے فلمی کیریئرکا آغاز کیا ۔ 700 سے زائد اُردو اور پنجابی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے پر سلطان راہی کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کیا گیا اور انہیں 150 سے زائد فلمی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں