ٹریفک حادثات :خاتون اور بچے سمیت 3افراد جاں بحق

ٹریفک حادثات :خاتون اور بچے سمیت 3افراد جاں بحق

مریدکے نارووال روڈ پر کار کی ٹکر سے 5سالہ حسین نے دم توڑ دیا مصطفی آباد میں بلقیس بی بی،کاہنہ میں عارف زندگی کی بازی ہار گیا

نارنگ منڈی ، مصطفی آباد، کاہنہ (نمائندہ دنیا، نامہ نگار)مختلف ٹریفک حادثات میں خاتون اور بچے سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے ۔مریدکے نارووال روڈ پرٹریفک حادثے میں پانچ سالہ بچہ جاں بحق ، نواحی گاؤں پنڈوری کے رہائشی شہباز کا پانچ سالہ بیٹا حسین سڑک عبور کر رہا تھا کہ تیز رفتار کار نے اسے ٹکر مار دی جس سے بچہ موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔واقعے کے بعد ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا ۔مصطفی آباد میں رائے سنگھ کارہائشی اسلام اپنے رکشہ پر سواریوں کولے کر قصور جارہا تھاکہ شہیدوں والے قبرستان کے قریب پیچھے سے آنے والی تیز رفتار بس نے رکشہ کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیوراسلام کی چچی بلقیس بی بی موقع پر دم توڑ گئی جبکہ عنایت مسیح ، اسلام اور اس کی چار سالہ بیٹی شدید زخمی ہوگئے ۔کاہنہ کے علاقے رحمت پارک کا رہائشی 50سالہ عارف علی اپنے محلے دار عمران علی کے ساتھ ہسپتال سے موٹر سائیکل پر گھر واپس آرہا تھا کہ گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے عارف علی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ عمران علی شدید زخمی ہو گیا ۔ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں