براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 28فیصد کمی ریکارڈ

براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 28فیصد کمی ریکارڈ

11ماہ کے دوران 1.62ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی،اسٹیٹ بینک

کراچی(رپورٹ :حمزہ گیلانی)رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران خالص بیرونی سرمایہ کاری میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی 2025ء سے مئی 2026ء تک ملک میں 1 ارب 62 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری موصول ہوئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 28 فیصد کم ہے ۔ماہرین کے مطابق عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال، علاقائی کشیدگی اور بعض شعبوں میں سرمایہ کاروں کی محتاط حکمت عملی بیرونی سرمایہ کاری میں کمی کی اہم وجوہات میں شامل ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق مئی 2026ء کے دوران ملک میں 21 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی خالص براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی جو 8 فیصد کم ہے ۔ مئی 2025ء میں براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 23 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہا تھاتاہم ماہانہ بنیاد پر صورتحال میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں